15 اپریل، 2020، 5:21 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83752409
T T
0 Persons
ایرانی فوج کسی بھی خطرے کے مقابلے کیلیے تیار ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک  نے کہا ہے کہ ایرانی آرمی  دنیا میں کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

یہ بات بڑیگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' نے آج بروز بدھ ایرانی آرمی کے دن (29 فروردین) کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہی

انہوں نے ایرانی آرمی علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کا غور سے مشاہدہ کے ساتھ کسی بھی خطرے سے لڑنے کے لئے تیار ہے۔

ایرانی سنیئر فوجی عہدیدار نے کہا کہ  ایرانی فوج ہمیشہ ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر انچیف آیت اللہ خامنہ ای کے حکم کے سنتے ہی اپنی خلوص نیت سے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی دوسرے ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی مثال نہیں ملتی ہیں۔ دوسرے ممالک کی فوج ایک مکمل جنگی طاقت ہے اور عوام کی خدمت کے بجائے حکمرانوں کی خدمت میں ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ آج آلات، افرادی قوت، تربیت اور ڈیزائن کے شعبوں میں بلاشبہ ایرانی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی آرمی نے ہمیشہ ملک میں آنے والے بحرانوں جیسے سیلاب، زلزلے اور کرونا وائرس سے جنگ میں ایرانی عوام کی خدمت کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی آرمی کے 48 ہزار افراد عراق کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ  کے دوران شہید ہو گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .